صدر ٹرمپ دورہ بھارت میں مسئلہ کشمیر پر بات کر سکتے ہیں: وائٹ ہاؤس

واشنگٹن (میڈیا 92 نیوز آن لائن) وائٹ ہاؤس کے سینئر حکام کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دورہ بھارت کے دوران مسئلہ کشمیر پر بات کر سکتے ہیں، ٹرمپ مودی کو متنازع شہریت قانون پر امریکی تشویش سے بھی آگاہ کرینگے۔

ٹرمپ انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداروں کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دورہ بھارت میں نئی دہلی اور اسلام آباد کے درمیان کشیدگی میں کمی اور دوبارہ مذاکرات شروع کرنے کی حوصلہ افزائی کریں گے، وہ وزیراعظم نریندر مودی کو شہریت کے نئے متنازع قانون اور شہریوں کی قومی رجسٹریشن کے معاملے پر امریکی تشویش سے بھی آگاہ کریں گے۔

امریکی حکام کے مطابق صدر دونوں ممالک کو اپنے اختلافات دو طرفہ مذاکرات کے ذریعے طے کرنے پر زور دیں گے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ پاکستان اور بھارت پر زور دیں گے کہ وہ کنٹرول لائن پر امن اور استحکام کے لیے کام کریں، ایسے اقدامات اور بیانات سے گریز کریں جن سے علاقے میں کشیدگی بڑھے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …