امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کے دورے سے قبل مودی کو زور دار جھٹکادے دیا

واشنگٹن(میڈیا 92نیوز آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دورہ بھارت سے قبل ہی مودی کو زور دار جھٹکا دے دیا۔امریکی صدر نے اعلان کیا ہے کہ دورہ بھارت کے دوران کوئی تجارتی معاہدہ نہیں ہوگا۔

ضرور پڑھیں: کرتب دکھانے والا دنیا کا پہلا انسان بردار ڈرون

نجی چینل کے مطابق وائٹ ہاوس سے دورہ کیلی فورنیا پر جانے سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہابھارت نے ہمارے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا۔ان کے پاس بھارت کیلئے ایک بڑی ڈیل تھی تاہم اب فی الحال یہ معاہدہ نہیں ہوگایہ بھی معلوم نہیں ہے کہ یہ معاہدہ (امریکی) الیکشن سے پہلے ہوگا یا نہیں۔مودی مجھے پسند ہیں تاہم ٹرمپ نے کہا ہمارے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیاگیا۔

یاد رہے گزشتہ سال صدرٹرمپ نے بھارت کو ٹیرف کی مد میں حاصل رعائتیں بھی ختم کردی تھیں۔

ضرور پڑھیں: دنیا کی واحد ’گلابی‘ مینٹا رے کی تصویر نے ماہرین کو حیران کردیا

امریکا میں موجود بھارت نواز انتظامیہ کی کوشش تھی کہ بھارت اور امریکا میں زراعت، صحت اور دیگر شعبوں میں کچھ نمایاں معاہدے ہوجائیں تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مودی کی تمام امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …