ترک اور امریکی صدور کی روس سے بشار الاسد کی حمایت ختم کرنے کا مطالبہ

واشنگٹن(میڈیا 92نیوز آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس سے شام میں بشار الاسد حکومت کی حمایت ترک کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں قیام امن کی راہ میں رکاوٹ نہ بنے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیلی فون پر ترک صدر طیب اردوان سے شام میں کشیدہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس دوران دونوں رہنماؤں نے شام میں روس کے کردار پر تشویش کا اظہار کیا۔

ضرورپڑھیں:اسحاق ڈار کاایک،دو نہیں ، 400پناہ گاہیں بنانے کا اعلان

ترک صدر نے کرد جنگجوؤں کے خلاف شام میں اپنی فوجی کارروائیوں کے دوران بشار الاسد حکومت کی کردوں کی حمایت اور روس کی بشار الاسد حکومت کی معاونت سے متعلق حقائق سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ روس شام میں بشار الاسد حکومت کی بے جا حمایت میں فوجی کارروائیاں تیز کر رہا ہے۔

اس موقع پر امریکی صدر نے کہا کہ پائیدار امن کے لیے روس کو شام میں بشارالاسد کی حمایت کو ختم کرنا ہوگا جس کی ترک صدر طیب اردوان نے بھی مکمل حمایت کی۔ دونوں رہنماؤں نے اس حوالے سے روس سے بھی رابطہ کرنے اور شام میں خانہ جنگی کے خاتمے کے لیے سیاسی حل کی حمایت پر بھی اتفاق کیا۔

ضرورپڑھیں:پنجاب کابینہ کا اجلاس کل ہوگا،22نکاتی ایجنڈا بھی سامنے آگیا

واضح رہے کہ راس العین سمیت کئی علاقوں میں ترک فوجی کرد جنگجوؤں کیخلاف کارروائی کر رہے ہیں جہاں انہیں شامی دستوں اور روسی فضائیہ کی جانب سے کردوں کی حمایت میں مزاحمت کا سامنا ہے اور ان جھڑہوں میں ترک فوج کا جانی نقصان بھی ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …