افغانستان ؛ امریکی ڈرون حملے میں بچوں سمیت 9 شہری ہلاک

(میڈیا 92نیوز آن لائن)
کابل:افغانستان کے صوبے ننگرہار میں امریکی ڈرون نے شہری علاقے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 9 شہری ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے ننگرہار کے علاقے کاکاراک میں امریکی فوجی نے ڈرون حملہ کیا جس کی زد میں مقامی بازار سے شاپنگ کرکے واپس آنے والے دو خاندان آگئے۔ حملے میں موقع پر ہی 6 افراد نے دم توڑ دیا جب کہ 3 افراد اسپتال میں دوران علاج چل بسے۔

حملے میں دو گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا جس میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے، زخمی اور ہلاک ہونے والوں کا تعلق دو خاندانوں سے ہے اور ہلاک ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں تاہم ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

خبر ضرور پڑھیں : نیب کے شریف خاندان کی ملکیتی کمپنیوں کے دفاتر پر چھاپے

افغان وزارت دفاع نے شہریوں کی ہلاکتوں کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ صوبے ننگرہار کے مختلف علاقوں میں چوبیس گھنٹے کے دوران 5 فضائی کارروائیاں کی گئی ہیں جس میں سے ایک کارروائی میں 6 دہشت گرد بھی مارے گئے تاہم کاکاراک میں شہریوں کے جانی نقصان کی بھی اطلاع ہے جس کی تحقیقات کی جائے گی۔

یہ خبر بھی پڑھیں : سعودی عرب میں اونٹوں کے لیے دُنیا کے سب سے بڑے اسپتال کی تعمیر کا منصوبہ

واضح رہے کہ پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ امریکا اور طالبان کے درمیان ایک ہفتے کے لیے ایک دوسرے پر حملے نہ کرنے پر اتفاق کرلیا گیا ہے تاہم اس کے باوجود گزشتہ روز ایک مدرسے میں بم دھماکا ہوا تھا اور آج فضائی کارروائی میں 9 شہری لقمہ اجل بن گئے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …