ٹرمپ کیخلاف مواخذے میں گواہی دینے والے دو سینئر عہدیداراروں کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا خبر آگئی

واشنگٹن(میٍڈیا 92نیوز آن لائن)
امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے خلاف مواخذے کی کارروائی کے دوران گواہی دینے والے دو سینئر عہدیداروں کو برطرف کردیا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے یورپی یونین کے لیے امریکی سفیر گورڈن سونڈلینڈ اور وائٹ ہاؤس کے سینئر عہدیدار لیفٹیننٹ کرنل الیگزینڈر ونڈمین کو ایک ہی دن میں برطرف کیا۔

برطرف امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ انہیں ہدایت دی گئی کہ صدر ٹرمپ ان کی فوری طور پر واپسی کا ارادہ رکھتے ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس سے نکالے گئے لیفٹیننٹ کرنل الیگزینڈر ونڈ مین یوکرین سے متعلق اعلیٰ ترین ماہر شمار کیے جاتے تھے جب کہ صدر ٹرمپ نے گزشتہ روز ان کے بھائی امریکی قومی سلامتی کے سینئر قانون دان کو بھی آرمی ڈیپارٹمنٹ سے باہر کیا۔

لیفٹیننٹ کرنل الیگزینڈر ونڈمین کے وکیل کا کہنا تھا کہ ان کے مؤکل کو وائٹ ہاؤس سے باہر کیا گیا جہاں انہوں نے امریکا اور صدر کے لیے اپنے فرائض بھرپور طریقے سے انجام دیے، انہیں سوچ بولنے پر نکالا گیا۔گزشتہ روز میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ ونڈمین سے خوش نہیں ہیں، اگر آپ سمجھتے ہیں کہ مجھے ان سے خوش ہونا چاہیے تو ایسا نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …