ہیری اور میگھن خود نہیں گئے انھیں نکالا گیا، بریان کوکس

لندن(میڈیا 92نیوز آن لائن)
اسکاٹ لینڈ کے بزرگ اداکار73 سالہ بریان کوکس نے ای ایس میگزین سے بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ہیری اور میگھن خود نہیں گئے انھیں برطانیہ سے نکالا گیا ہے۔بریان کوکس نے کہا کہ میڈیا نے ہیری اور میگھن کو ملک چھوڑنے پر مجبور کیا اور جب وہ ملک چھوڑ چکے ہیں تو ہمیں بے کار میں افسوس نہیں کرنا چاہیے۔ لیکن مجھے اس میں ذرہ بھی شک نہیں کہ ان کو ملک سے نکالاگیا اوران کو نکالنے والوں میں کچھ نسل پرست ہیں۔ ہیری اور میگھن کے ساتھ جو کچھ ہوا یہ انتہائی خوفناک ہے۔

کاکس نے کہا کہ ملکہ الزبتھ ایک حیران کن خاتون ہیں لیکن اس نے جو کیا وہ ناقابل یقین ہے۔ ہم اپنے معاشرے اور نظام سے جاگیردارانہ گرفت کو ختم نہیں کرسکتے۔ دوسری جانب ہیری اور میگھن نے کینیڈا میں اپنی نئی رہائش گاہ میں سیکیورٹی کو مزید سخت کر دیا ہے۔سابق شاہی جوڑے نے وین کوور میں واقع گھر کی بیرونی دیواروں پر جدید کیمرے نصب کرنے کے علاوہ دیواروں پر خاردار تاریں لگا دی ہیں تاکہ وہ برطانوی بادشاہی سے باہر اپنی پرائیویسی اور تحفظ کو مزید بہتر بنا سکیں۔

ادھر امریکی گلوکارہ میڈونا نے ہیری اور میگھن مارکل کو نیو یارک سٹی میں موجود اپارٹمنٹ کی پیش کش کردی۔ میڈونا نے انسٹاگرام پر ایک وڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے ہیری، میگھن مارکل اور ان کے بیٹے آرچی کو مین ہیٹن میں موجود دو کمروں پر مشتمل اپارٹمنٹ میں عارضی قیام کی پیش کش کر دی۔ انہوں نے کہا کہ اس اپارٹمنٹ سے وہ مین ہیٹن کے دلکش نظارے دیکھ سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …