چین میں‌ کرونا وائرس سے مزید کتنے افراد لقمہ اجل بن گئے؟

بیجنگ(میڈیا 92نیوز آن لائن)
چین میں جان لیوا کروناوائرس سےمزید57افرادہلاک ہوگئے۔

چینی سرکاری میڈیا کے مطابق ملک میں پراسرار وائرس کی ہلاکتوں کا سلسلہ تھم نہیں سکا اور کرونا سے مزید57افرادہلاک ہوگئے جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 361ہوگئی ہیں۔

چینی صوبےہوبئی میں مزید 2829 افراد میں کروناوائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے باعث مریضوں کی مجموعی تعداد17ہزار205ہوگئی ہے، ان میں سے 15 مریض ہانگ کانگ، 10 تائیوان اور 8 مکاؤ میں ہیں۔

ادھر فلپائن میں کروناوائرس سےپہلی ہلاکت ہوگئی ہے جو کہ چین سے باہر کسی ملک میں اس وائرس سے ہونے والی پہلی ہلاکت ہے۔

واضح رہے کہ کروناوائرس سے ہونے والی ہلاکتیں سارس وائرس سے ہونے والی اموات سےبڑھ گئی ہیں۔ 2003میں سارس وائرس سے349 افراد ہلاک ہوگئےتھے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …