ایران میں یوکرین کے طیارے کو 4 میل کے فاصلے سے 2 میزائل لگے، نئی ویڈیو جاری

ایران(میڈیا92نیوز آن لائن)ایران میں گرنے والے یوکرین کے طیارے کی ایک اور نئی ویڈیو سامنے آگئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہےکہ طیارے کو ایک نہیں بلکہ 2 میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔ امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے مبینہ سی سی ٹی وی ویڈیو جاری کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طیارے کو ایرانی فوجی اڈے سےصرف 4 میل کی دوری سے نشانہ بنایا گیا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پہلے ایک میزائل داغا گیا جسس کے بعد فائر کیے گئے میزائل نے طیارے کو نشانہ بنایا۔

یوکرین کے سیکیورٹی چیف کا کہنا ہے کہ میزائل طیارے کے کاک پٹ کے نیچے لگا جس کی وجہ سے دونوں پائلٹ فورا ہی ہلاک ہوگئے۔ایرانی سیکورٹی حکام نے طیارے کی وڈیوبنانےوالے شخص کو گرفتارکرلیا ہے۔3 جنوری کو امریکا نے بغداد میں میزائل حملہ کرکے ایرانی قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کو قتل کردیا تھاجس کے بعد ایران کی جانب سے سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بدلہ لینے کا اعلان کیا گیا تھا۔8 جنوری کی علی الصبح ایران نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے عراق میں موجود امریکی فوج کے دو ہوائی اڈوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا جس میں 80 ہلاکتوں کا بھی دعویٰ کیا گیا تاہم امریکا نے اس حملے میں کسی بھی امریکی فوجی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی تردید کی ہے۔

جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد ایران امریکا کشیدگی کے دوران 8 جنوری کو یوکرین کا مسافر طیارہ ایران میں گر کر تباہ ہوا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 176 افراد ہلاک ہوئے۔طیارہ تہران سے یوکرین کے دارالحکومت کفا جا رہا تھا جس میں 82 ایرانی اور 63 کینیڈین شہری بھی سوار تھے۔امریکا، کینیڈا اور دیگر مغربی ممالک کی جانب سے الزام عائد کیا جارہا تھا کہ طیارے کو ایران نے میزائل سے نشانہ بنایا تاہم ایران نے کئی مرتبہ طیارے کو نشانہ بنائے جانے کے بیانات کی تردید کی۔ایران نے واقعے کی تحقیقات میں تعاون کا بھی اعلان کیا اور امریکا کو تحقیقات کے لیے دعوت دی تاہم عالمی دباؤ کے بعد ایران نے طیارہ مار گرانے کا اعتراف کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …