ایران نے برطانوی سفیرکو گرفتاری کے بعد رہا کردیا،امریکہ نے معافی کا مطالبہ کردیا

تہران(میڈیا92نیوز آن لائن)ایران نے برطانوی سفیر رابرٹ میکایئر کو گرفتاری کے بعد رہا کردیا،امریکا نے ایران سے برطانوی سفیر کی گرفتاری پر معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا۔

ایرانی حکام کے مطابق کاکہناتھا کہ رابرٹ میکایئر کو مشکوک سرگرمیوں کی بنا پر گرفتار کیاتھا،ایران کاکہناہے کہ برطانوی سفیر طلبا رہنماوَں سے ملاقات کےلئے گئے تھے،رابرٹ میکایئرکوتہران کے امیر کبیر یونیورسٹی کے طلبا کے احتجاج کے دوران گرفتارکیاگیا۔

برطانوی وزیر خارجہ سفیر کی گرفتاری عالمی قوانین اور سفارتی آداب کی کھلی خلاف ورزی ہے،مورگن ارٹیگس کا کہنا ہے کہ ایران ویانا کنونشن کی پاسداری کرتے ہوئے سفیروں کے حقوق کااحترام کرے۔جبکہ امریکا نے مطالبہ کیا ہے کہ ایران برطانوی سفیر رابرٹ میکایئر کی گرفتاری پرمعافی مانگے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …