عمان کے سلطان 79 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

عمان(میڈیا92نیوز آن لائن)عمان کے سلطان قابوس 79 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سلطان قابوس طویل عرصے سے بیمار تھے۔عمان کا شاہی خاندان 3 روز میں سلطان قابوس کے جانشین کا چناؤ کرنےکا مجاز ہے، شاہی خاندان 3 روز میں جانشین کا چناؤ نہ کر سکا تو کونسل اور عدالت فیصلہ کرے گی۔

جانشین کا چناؤ کرنے کے لیے عہدیداروں کے نام سلطان قابوس تجویز کر چکے ہیں۔غیر جانبدارانہ خارجہ پالیسی کے لیے مشہور سلطان قابوس نے 1970 میں عمان کا تخت سنبھالا تھا اور ان کے دور میں عمان نے ترقی کی کئی منزلیں سر کیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …