ایرانی حکومت نے غیر دانستہ طور پر یوکرین کا طیارہ گرانے پر معذرت کرلی

تہران(میڈیا92نیوز آن لائن) ایران صدر حسن روحانی اور وزیر خارجہ جواد ظریف نے بھی یوکرین کے مسافر طیارے کو غلطی سے مار گرائے جانے پر معذرت کرلی۔ایرانی فوجی حکام نے یوکرین کے طیارے کو غلطی سے مار گرانے کا اعتراف کیا جس کے بعد ایرانی حکومت نے بھی اس کی تصدیق کی ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں ایران کے صدر حسن روحانی نے بھی میزائل فائر کیے جانے کو انسانی غلطی قرار دیا اور کہا کہ ناقابل فراموش غلطی اور عظیم سانحے کے ذمہ داروں کو سامنے لانے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

ایرانی صدر نے اسے ایک تباہ کن غلطی قرار دیتے ہوئے رنج کا اظہار کیا اور ساتھ ہی انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت بھی کیا۔طیارے کو گرائے جانے پر معذرت خواہ ہیں: ایرانی وزیر خارجہ دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہاکہ ایرانی فورسز کی جانب سے ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ طیارے کو غلطی سے نشانہ بنایا گیا۔

جواد ظریف نے طیارہ مار گرانے کی ایک وجہ امریکا کو بھی قرار دیا اور کہا کہ اس وقت امریکا کے پیدا کردہ بحران کی وجہ سے انسانی غلطی ہوئی۔ایرانی وزیر خارجہ نے اسے افسوسناک قرار دیتے ہوئے واقعے پر معذرت کی اور حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے اہلخانہ سے تعزیت کا بھی اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …