ایک ہی سال میں 2بار جڑواں بچوں کی پیدائش

نیویارک(میڈیا92نیوز آن لائن)عام طور پر کسی بھی خاتون کے ہاں سال میں ایک بار ہی بچوں کی پیدائش ہوتی ہے اور بیک وقت خواتین ایک سے زائد بچوں کو بھی جنم دیتی ہیں۔تاہم امریکا کی ایک خاتون کے ہاں ایک ہی سال میں 2 بار جڑواں بچوں کی پیدائش کے معاملے نے دنیا کو حیران کردیا۔

فلوریڈا کے شہر ویسٹ پام بیچ کی ایک خاتون کے ہاں ایک ہی سال میں 2 بار محض چند ماہ کے وقفے سے جڑواں بچوں کی پیدائش نے لوگوں کو حیران کردیا۔رپورٹ کے مطابق پہلی بار خاتون کے ہاں نارمل ڈیلیوری کے دوران مارچ 2019 میں جڑواں بیٹوں کی پیدائش ہوئی تو خاتون انتہائی خوش دکھائی دیں۔

تاہم چند ہفتوں بعد ہی ڈاکٹرز نے خاتون کو بتایا کہ وہ جڑواں بچوں کے حمل سے ہیں تو وہ حیران رہ گئیں۔رپورٹ کے مطابق الیگزینڈریا ولسن نے سال 2019 میں ہی دوسری بار 27 دسمبر کو ایک بار پھر جڑواں بچوں کو جنم دیا اور دوسری بار خاتون کے ہاں بیٹیاں پیدا ہوئیں جن کی پیدائش آپریشن کے ذریعے ہوئی۔

ایک ہی سال میں 2 بار بچوں کو جنم دینے والی خاتون کا کہنا تھا کہ ان کے خاندان میں ان کی دادی اور نانی کے علاوہ کسی نے بھی جڑواں بچوں کو جنم نہیں دیا تھا۔خیال رہے کہ امریکی خاتون سے قبل گزشتہ برس مارچ میں ایک بنگلہ دیشی خاتون کے ہاں بھی ایک ہی سال میں دوسری بار بچوں کی پیدائش ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …