جنگ یا کشیدگی نہیں بڑھانا چاہتے لیکن جارحیت کا جواب ضرور دیں گے۔ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف

تہران(میڈیا92نیوز آن لائن) ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ جنگ یا کشیدگی نہیں بڑھانا چاہتے لیکن جارحیت کا جواب ضرور دیں گے۔

ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا امریکی اڈوں پر حملہ اقوام متحدہ کے چارٹر کی شق 51 کے تحت اپنے دفاع میں کیا۔ انہوں نے کہا ایران نے اپنے دفاع میں مناسب قدم اٹھایا ہے اور اس چھاؤنی کو نشانہ بنایا ہے جہاں سے ایرانی شہریوں اور اعلیٰ عہدیداروں پر حملہ کیا گیا تھا۔

ایرانی وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے اور نہ ہی کشیدگی بڑھانا چاہتے ہیں تاہم کسی بھی جارحیت کی صورت میں دفاع کا حق ضرور رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایران کی جانب سے عراق میں 2 فوجی اڈوں پر 12 سے زائد زمین سے زمین پر مار کرنے والے ایرانی میزائل داغے گئے تھے۔ ایران نے دعویٰ کیا تھا کہ ان حملوں میں 80 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …