ایران نے امریکی فوجی اڈوں پر ایک درجن سے زائد میزائل مارے

واشنگٹن(میڈیا92نیوز آن لائن) امریکی محکمہ دفاع پینٹا گون نے ایران کی جانب سے عراق میں امریکی فوج کے اڈے پرحملے کی تصدیق کردی۔پینٹاگون نے بتایا کہ حملہ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 5 بجے ایران سے کیا گیا جس میں ایران نے عراق میں 2 فوجی اڈوں پر ایک درجن سے زائد میزائل فائر کیے اور عین الاسد اور اربیل میں دو عراقی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا۔

امریکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ امریکی ریڈار دوران پرواز میزائلوں کابروقت پتاچلانے میں کامیاب رہے تھے جس کے باعث امریکی فوجی محفوظ مقام پر منتقل ہوگئے تھے۔ایرانی میزائل حملوں کے بعد بغداد میں بڑی تعداد میں لڑاکا طیاروں کی پروازیں جاری ہیں۔ایرانی پاسداران انقلاب نے حملے کو شاہد سلیمانی آپریشن کا نام دیتے ہوئے اس کی تصدیق کی ہے۔

پاسداران انقلاب کا کہنا ہےکہ کارروائی جنرل قاسم سلیمانی کو امریکی فوج کے قتل کےجواب میں کی گئی۔پاسداران انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ جو زمین ایران کے خلاف جارحیت کے لیے استعمال ہوئی اسے ہدف بنائیں گے۔پاسداران انقلاب نے امریکا کے علاقائی اتحادیوں کو ایران مخالف جارحیت کاحصہ بننے سے بھی خبردار کیا اور کہا کہ ایرانی سرزمین پر حملہ ہوا تو اسرائیل کا شہرحیفہ تیسرا نشانہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …