آر ایس ایس کے غنڈوں کا نہرو یونیورسٹی پر حملہ ، 50 سے 60 غنڈوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں اساتذہ سمیت 24 افراد زخمی ہو ئے

نئی دہلی(میڈیا92نیوز آن لائن)نئی دلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں آرایس ایس کے انتہا پسندوں نے حملہ کر دیا اور مسلمانوں کو چن چن کر تشدد کا نشانہ بنایا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں آر ایس ایس کے ماسک پہنے ہوئے 50 سے 60 غنڈوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں اساتذہ سمیت 24 افراد زخمی ہو ئے، حملے کے دوران طالبات پر بھی تشدد کیا گیا جبکہ طُلبہ یونین کی صدر کو مار مار کر لہو لہان کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس واقع پر بھارت بھر میں طلبہ سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں،ممبئی،کولکتا ،پونے ،حیدر آباد سمیت کئی شہروں میں احتجاج کیا گیا،نئی دلی میں جے این یو کے طلبہ کی جانب سے پولیس ہیڈ کوارٹر کے پاس جمع ہوکر نعرے بازی کی گئی ۔

رپورٹ کے مطابق آر ایس ایس کے کرکٹ بیٹ سے لیس انتہا پسندوں نے مسلمان طالب علموں کو چن چن کر نشانہ بنایا، انتہا پسند وں نے ہاسٹل میں داخل ہو کر کمروں میں توڑ پھوڑ بھی کی، کچھ طالب علم جان بچانے کے لیے اپنے کمروں کی ایک منزلہ بالکنی سے نیچے کود گئے اور زخمی ہوگئے۔

اس دوران دلی پولیس خاموش تماشائی بنی رہی، جس کے بعد جے این یو کےطُلبہ رات گئے پولیس ہیڈ کوارٹر کے باہر جمع ہوگئے اور پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

کانگریس رہنما راہول گاندھی نے اس واقع کی مذمت کی ہے جبکہ پریانکا گاندھی نے نئی دلی کے اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی۔

جے این یو میں حملے کے بعد احتجاج کی لہر بھارت کے دیگر شہروں تک پھیل گئی ہے جس کے نتیجے میں ممبئی، کولکتا، پونے، حیدر آباد سمیت کئی شہروں میں طالب علم جمع ہوئے اور احتجاج کیا، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طالب علموں نے مارچ کیا، جے این یو کے طُلبہ کے مطالبے کے باوجود واقع میں ملوث ابھی تک کسی شخص کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …