فوجی طیارہ گرکر تباہ، تین ججوں سمیت 18 افراد ہلاک

خرطوم (میڈیا92نیوز آن لائن) سوڈان میں فوجی طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس میں سوار 18 افراد ہلاک ہوگئے۔ عرب خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی سوڈان میں 18 مسافروں کو لے کر جانے والا فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ ایلجینیا سے اڑا جو اپنی پرواز کے 5 منٹ بعد ہی زمین پر آگرا۔

فوجی ترجمان کے مطابق حادثے کے نتیجے میں جہاز میں عملے کے 7 ممبران سمیت تمام 18 افراد ہلاک ہوگئے جن میں 3 جج اور 8 دیگر شہری شامل تھے جب کہ مرنے والوں میں 4 بچے بھی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی ایجنسی کا کہنا ہےکہ حادثے میں عالمی پروگرام برائے خوراک کے سوڈان کے ایک ملازم اپنی اہلیہ اور 4 بچوں سے سمیت ہلاک ہوگئے۔

حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور ابتدائی طور پر حادثے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …