متنازع بل آر ایس ایس کے ہندو راشٹر ڈیزائن کا ایک حصہ ہے، عمران خان

(میڈیا92نیوزآن لائن)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت کی طرف سے پارلیمنٹ میں مسلم مخالف متنازع بل پیش کرنے اور اسے منظور کیے جانے پر سیکڑوں لوگ سراپا احتجاج ہیں جس کے تحت بنگلہ دیش، پاکستان اور افغانستان سے تعلق رکھنے والی غیر مسلم اقلیت بھارت میں شہریت حاصل کرسکے گی۔پاکستان نے مذکورہ امتیازی قانون سازی کی مذمت کرتے ہوئے اس متنازع قانون کو انتہا پسند ہندوتوا کے زہریلے نظریے کا عکاس قرار دیا ہے۔مزیدپڑھیں:
غیرمسلم تارکین وطن کو شہریت دینے کا بل لوک سبھا میں پیش
وزیراعظم عمران خان نے اس حوالے سے اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ‘ہم لوک سبھا میں متنازع شہریت سے متعلق قانون سازی کی شدید مذمت کرتے ہیں جس میں انسانی حقوق کے تمام قوانین اور پاکستان کے ساتھ دو طرفہ معاہدوں کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ توسیع پسندی دراصل آر ایس ایس کے ‘ہندو راشٹر’ ڈیزائن کا ایک حصہ ہے جس کو فاشسٹ مودی سرکار نے پروپیگنڈا کے طور پر استعمال کیا۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …