کانگو میں اقوام متحدہ کے مشن کے خلاف مظاہرہ ، فائرنگ سے 6ہلاک

(میڈیا92نیوزآن لائن) افریقی ملک کانگو میں اقوام متحدہ کے دنیا کے سب سے بڑے امن مشن میں موجود اہلکاروں کے خلاف سینکڑوں افراد سڑکوں پر باہر نکل آئے، سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے چھ شہری ہلاک ہو گئے جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افریقی ملک کانگو میں سینکڑوں افراد نے اقوام متحدہ کے مشن کے خلاف مظاہرہ کیا،مظاہرین نے امن مشن سے نکل جانے کی صدائیں بلند کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ شہریوں کو باغیوں کے حملے سے محفوظ رکھنے میں ناکام رہی ہے۔مظاہرین کی طرف سے اقوام متحدہ کے خلاف احتجاج کے دوران سکیورٹی فورسز نے شہریوں کو مشتعل کرنے کے لیے فائرنگ کی جسکے نتیجے میں چھ شہری ہلاک ہو گئے۔سکیورٹی اہلکاروں کی طرف سے کانگو ایئر پورٹ کے نواحی علاقے بنی ایریا میں خار دار تاریں لگا کر راستہ بند کردیاجہاں پر سینکڑوں کی تعداد میں شہری اقوام متحدہ کے امن مشن کے خلاف نعرے لگائے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …