سعودی عرب کا ایران کے فردو جوہری پلانٹ سے متعلق امریکی موقف کا خیر مقدم

(میڈیا92نیوز آن لائن) سعودی عرب نے امریکا کی طرف سے ایران کے فردو جوہری پلانٹ پرپابندیوں کی دی گئی چھوٹ 15 دسمبر سے ختم کرنے کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی وزارت خارجہ کے ایک سرکاری ذریعے نے بتایا کہ 15 دسمبر 2019 سے ایران کی فردو جوہری تنصیبات پرپابندیاں عاید کرنے کے امریکی فیصلے پر سعودی عرب نے اطمینان کا اظہار کیا ہے،ذریعے کا کہنا تھا کہ م±ملکت امریکا کے اس اقدام کی حمایت کرتی ہے کیونکہ ایران اپنے جوہری پروگرام متعلق بین الاقوامی عاہدوں کی خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو رہا ہے۔سعودی حکومت نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ ایران کی جانب سے خطے کو بدامنی سے دوچار کرنے کی پالیسیوں پر سخت موقف اختیار کرے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …