امریکی فوجی طیارے کی پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش ناکام بنادی گئی

(میڈیا92نیوزآن لائن) سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ائیر ٹریفک کنٹرول نے امریکی فوجی طیارے کی پاکستان فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادی۔

امریکی فوجی طیارہ مسقط سے ہوتا ہوا کراچی ریجن میں داخل ہوا ، کوڈ نہ بتا سکنے پر فوراً واپس موڑ دیا گیا ہے، سی اے اے کی وارننگ پر طیارے کو واپس موڑلیا گیا۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ بغیر اجازت امریکی فوجی طیارے نے پاکستانی فضائی حدودمیں داخل ہونے کی کوشش کی،ایئر ٹریفک کنٹرول کی فوری مداخلت پرطیارے کو واپس موڑنے کا حکم دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …