مصرکو روس سے لڑاکا جیٹ کی خریداری پرامریکی پابندیوں کے خطرے کا سامنا

(میڈیا92نیوز آن لائن )مصر کو روس سے لڑاکا جیٹ کی خریداری پر امریکا کی پابندیوں کے خطرے کا سامنا ہوسکتا ہے اور وہ مستقبل میں امریکا سے فوجی آلات بھی نہیں خرید کرسکے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات امریکی محکمہ خارجہ کے اسسٹنٹ سیکریٹری برائے سیاسی اور عسکری امور آر کلارک کوپر نے دبئی میں منعقدہ ائیرشو کے موقع صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ،انھوں نے کہا کہ مصر (امریکا کی ممکنہ پابندیوں کے) ان خطرات سے آگاہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …