ہر جگہ تاخیر سے پہنچنے والے لوگ لمبی عمر پاتے ہیں: تحقیق

(میڈیا92نیوزآن لائن) ہمیں اکثر کسی بھی جگہ وقت سے پہلے یا وقت پر پہنچنے کا کہا جاتا ہے اور ہم اکثر ایسا ہی کرتے ہیں لیکن ایک تحقیق سے ایسی بات سامنے آئی ہے جو کہ تاخیر سے اور وقت پر پہنچنے والے دونوں طرح کے لوگوں کو حیران کرسکتی ہے۔

آکسفورڈ یونیورسٹی کی حالیہ تحقیق سے اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ وہ لوگ جو ہر جگہ ہمیشہ تاخیر سے پہنچتے ہیں وہ لمبی زندگی جینےکے ساتھ ساتھ خوش مزاج بھی ہوتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ وہ لوگ جو کہیں بھی دیر سے پہنچنے کے عادی ہوتے ہیں ان کا بلڈ پریشر بھی معتدل ہوتا ہے جب کہ ان میں امراض قلب کے امکانات بھی بے حد کم پائے جاتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہےکہ بنیادی طور پر یہ لوگ وقت پر پہنچنے والے لوگوں کے مقابلے میں زیادہ آرام دہ اور پرسکون ہوتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ان لوگوں کی دل کی صحت اچھی ہوتی ہے جب کہ ان میں فالج کا خطرہ کم ہوتا ہے اور ایسے لوگوں میں ڈپریشن کے امکانات بھی بے حد کم ہوتے ہیں۔تحقیق کے مطابق زندگی میں پُر امید ہونا انسان کی صحت کو بہتر کرتا ہے جبکہ اس کا تعلق بہتر کار کردگی اور کامیابی سے بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …