ایران نے یو این جوہری انسپکٹر کا اجازت نامہ منسوخ کر دیا

ایران(میڈیا92نیوزآن لائن) نے اقوام متحدہ کے جوہری انسپکٹر کا اجازت نامہ منسوخ کر دیا۔

ایران کے جوہری ادارے کی جانب سے جاری بیان میں عالمی ادارے کے جوہری انسپکٹر کا اجازت نامہ منسوخ کرنے کی تصدیق کی گئی ہے۔

ایرانی جوہری ادارے کے مطابق نطنز جوہری پلانٹ میں یو این انسپکٹر کے داخل ہوتے وقت الارم بج اٹھا، تشویش ہے کہ یو این انسپکٹر ممکنہ طور پر مشتبہ چیز لا سکتے ہیں۔

ایرانی جوہری ادارے کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایران نے آج سے فردا جوہری پلانٹ پر یورینیئم افزودگی شروع کر دی ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جوہری معاہدے کی شقوں کی پاسداری سے دستبرداری کا ایران کا یہ چوتھا اقدام ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …