سعودی عرب میں طوفانی بارشوں سے تباہی،7 افراد ہلاک

سعودی عرب(میڈیا92نیوز آن لائن نیوز)سعودی عرب کے شہر حفر الباطن میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی، مختلف حادثات میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے شمال مشرقی علاقوں میں شدید بارشوں نے سیلابی صورتحال پیدا کردی ہے۔ بارشوں سے سب سے زیادہ تباہی حفر الباطن شہرمیں ہوئی جس میں 7 افراد ہلاک اور 11 سے زائد زخمی ہوگئے۔

سعودی حکام کے مطابق سیلابی علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور اس دوران سیلابی ریلوں میں پھنس جانے والے 16 افراد کو بچالیا گیا ہے۔سعودی عرب :طائف میں موسلادھار بارش،نشیبی علاقے زیر آب شدید بارشوں کے باعث حفرالباطن میں تعلیمی ادارے بھی بند کردیے گئے ہیں۔ سعودی محکمہ شہری دفاع کے مطابق سیلاب سے 3 گھرتباہ ہوگئے جب کہ 40 سے زائد گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …