مقبوضہ کشمیر: لاک ڈاؤن 85ویں روز بھی جاری

مقبوضہ کشمیر(میڈیا92نیوز آن لائن)مقبوضہ کشمیر: لاک ڈاؤن 85ویں روز بھی جاری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت تھم نہ سکی، لاک ڈاؤن اور کرفیو کا سلسلہ 85ویں روز بھی جاری ہے، جس کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہے۔

مقبوضہ وادی میں کرفیو کے باعث ٹرانسپورٹ، کاروباری سرگرمیاں معطل اور تعلیمی ادارے بھی بند ہیں، جبکہ ادویات اور اشیائے خوردونوش کی بھی قلت ہے۔ موبائل، انٹرنیٹ سروس اور ٹی وی نشریات بدستور بند ہیں۔

کشمیر میڈیاسرو س کےمطابق مقبوضہ وادی میں صورتحال نارمل کرنے کے بھارتی دعوے جھوٹےہیں، درگاہ چرارشریف کےعرس سےقبل پولیس نے علاقہ سیل کردیا ہے،اور کشمیریوں کو درگاہ چرارشریف پرآنے نہیں دیاجارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …