عالمی میوزک بینڈ کی ڈی جی آئی ایس پی آر کیساتھ چائے پینے کی خواہش

(میڈیا 92 نیوز آن لا ئن) اکسینٹ روم سے تعلق رکھنے والا ایک معروف پاپ بینڈ ہے جن کے پاکستان میں بھی بے شمار مداح ہیں اور یہ بینڈ پاکستان میں متعدد کانسرٹس بھی کر چکا ہے۔

اکسینٹ بینڈ ایک مرتبہ پھر پاکستان میں کانسرٹ کے لیے آ رہا ہے اور اس حوالے سے پاپ بینڈ نے ایک دلچسپ ٹوئٹ کیا۔

معروف پاپ بینڈ نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان میں ہونے والے کانسرٹ کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اکسینٹ بینڈ لاہور میں 24 نومبر کو کانسرٹ کے لیے آ رہے ہیں۔ پاپ بینڈ نے اس ٹوئٹ میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کو بھی ٹیگ کیا اور ان کے ساتھ ایک کپ چائے پینے کی بھی خواہش ظاہر کی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …