برطانوی شاہی جوڑا پاکستان پہنچ گیا، آج صدر اور وزیراعظم سے ملاقات ہوگی

برطانیہ(میڈیا92نیوز آن لائن)‏برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن 4 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔برطانوی شاہی جوڑا خصوصی طیارے کے ذریعے نور خان ائیربیس پر پہنچا جہاں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ان کا استقبال کیا جبکہ برطانوی ہائی کمشنر بھی ائیربیس پر موجود تھے۔برطانوی شاہی جوڑا، شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن پاکستان پہنچ گئے.

برطانوی شاہی جوڑے کیلئے ریڈ کارپٹ بچھایا گیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کیئے گئے. شاہی جوڑا لاہور، اسلام آباد اور شمالی علاقہ جات جائے گا.#RoyalVisitPakistanشہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو شاہ محمود قریشی نے گلدستہ پیش کیا۔ برطانوی شاہی جوڑے کی آمد کے موقع پر ان کے استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، راولپنڈی اور لاہور میں رکشوں کو خیر مقدمی پینٹنگز سے سجادیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق برطانوی شاہی جوڑا 4 روزہ دورے میں 15 اکتوبر کو صدر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان سے ملاقاتیں کرے گا۔ذرائع نے بتایا کہ دورہ پاکستان کے دوران شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن 15 اکتوبر کو ایک اسکول کا بھی دورہ کریں گے اور شاہی مہمان اسی دن ایک فلاحی پروگرام میں بھی شرکت کریں گے۔برطانوی شاہی جوڑے کے دورہ پاکستان کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا۔

شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن 16 اکتوبر کو لاہور جائیں گے جہاں وہ لاہور کی تاریخی بادشاہی مسجد کا بھی دورہ کریں گے اور ایک ایس او ایس ویلج کا بھی دورہ کریں گے، دورہ لاہور کے دوران شاہی مہمان نیشنل کرکٹ اکیڈمی بھی جائیں گے۔برطانوی شاہی مہمان 17 اکتوبر کو چترال جائیں گے جہاں ایک روز گزارنے کے بعد 18 اکتوبر کو دوپہر ڈیڑھ بجے وہ وطن واپس روانہ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …