کراچی ائیرپورٹ پر سمگلنگ کی کوشش، خاتون سے 11 ہزار انجکشن برآمد

کراچی: (نیٹ نیوز) کراچی ائیرپورٹ پر کسٹم انٹیلی جنس حکام نے کارروائی کرتے ہوئے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے غیر ملکی خاتون سے 11 ہزار ممنوعہ انجیکشن برآمد کر لئے۔

کسٹم ذرائع کے مطابق دوحہ سے کراچی آنے والی غیر ملکی خاتون سے ممنوعہ گیارہ ہزار انجکشن برآمد ہوئے، خاتون سے برآمد ہونے والے انجکشن کی مالیت 3 کروڑ روپے سے زائد ہے۔

کسٹم ذرائع کا موقف ہے کہ برآمد ہونے والے انجکشن کی جانچ پڑتال کر رہے ہیں جبکہ خاتون کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں

بحیرہ روم کی غذا دماغ کو تیز رکھنے میں مددگار قرار

شکاگو: ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ بحیرہ روم (میڈیٹیرین) کی غذا بڑھاپے میں ڈیمینشیا کی …