کورونا ویکسین کے سائیڈ ایفیکٹس سے متعلق رپورٹ جاری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) وزارت صحت کی جانب سے کورونا ویکسین کے سائیڈایفیکٹ کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ جاری کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کورونا ویکسین کے 38 لاکھ میں سے صرف 4 ہزار 329 میں منفی اثرات سامنے آئے ہیں، منفی اثرات والے 35.7 فیصد افراد بخار میں مبتلا ہوئے۔ 15.4 فیصد منفی اثرات والے افرادکوسر اور جسم میں درد کے ساتھ فلوکی بھی شکایت ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق 33.1 فیصد کو انجکشن لگانے والی جگہ پر درد کی شکایت تھی،اس کے علاوہ 6.7 فیصد منفی اثرات والے افراد کو ڈائریا جبکہ 8.9 فیصد کو ہلکی نوعیت کی شکایات ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں

بحیرہ روم کی غذا دماغ کو تیز رکھنے میں مددگار قرار

شکاگو: ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ بحیرہ روم (میڈیٹیرین) کی غذا بڑھاپے میں ڈیمینشیا کی …