محکمہ اوقاف، 30 ہزار ایکڑ میں سے 15 ہزار ایکڑ وقف رقبہ نیلام 400 میں سے 347 ٹھیکے دیئے جاچکے

لاہور(میڈیا92نیوز آن لائن)محکمہ اوقاف پنجاب کے رواں برس کے لئے نیلام کئے گئے زرعی رقبہ اور ٹھیکوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔

ایوان وزیراعلیٰ کو پیش کی جانے والی رپورٹ 92 نیوز کو حاصل ہو گئی۔مجموعی طور پر پنجاب کے 10زونل ایڈمنسٹریٹرز کی جانب سے 30ہزار222 ایکڑ 1مرلہ وقف زرعی رقبہ نیلامی کے لئے پیش کیا گیا جس میں سے 15ہزار924 ایکڑ2کنال وقف رقبہ نیلام ہو چکا جبکہ مجموعی طور پر پنجاب بھر میں مختلف نوعیت کے 400ٹھیکوں میں سے 347 ٹھیکے نیلام کئے جا چکے

سٹیٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے ایوان وزیر اعلیٰ کے لئے مرتب شدہ رپورٹ میں10جولائی 2019 تک نیلام ہونے والے زرعی رقبہ اور ٹھیکوں کا احاطہ کیا گیا ہے ۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لاہور زون کے 1116ایکڑ7کنال5مرلہ زرعی رقبہ میں سے 765ایکڑ4کنال14مرلے ، گوجرانوالہ زون کے 1091ایکڑ5مرلہ زرعی رقبہ میں سے 940ایکڑ3کنال6مرلہ، بہاولپور زون کے 12543ایکڑ5کنال14مرلہ زرعی رقبہ میں سے 7912ایکڑ7کنال14مرلے ، ڈیرہ غازی خان زون کے 3548 ایکڑ6کنال2مرلہ زرعی رقبہ میں سے 1087ایکڑ5کنال10مرلے ، جبکہ پاکپتن زون کے 954ایکڑ5کنال15مرلے زرعی رقبہ میں سے 664 ایکڑ6کنال3مرلے وقف زرعی رقبہ نیلام ہو چکا ہے ۔

ذرائع کے مطابق ایوان وزیر اعلی میں پیش کی گئی رپورٹ میں قرار دیا گیا ہے ملتان زون کے 931 ایکڑ6کنال13 مرلے وقف زرعی رقبہ میں سے 780ایکڑ6مرلے ، راولپنڈی زون کے 350ایکڑ4کنال8مرلے وقف زرعی رقبہ میں سے 245 ایکڑ3کنال9مرلے ، فیصل آباد زون کے 7635ایکڑ4کنال12مرلے وقف زرعی رقبہ میں سے 2277ایکڑ18مرلے ، سرگودھا زون کے 2002 ایکڑ5کنال5مرلے وقف زرعی رقبہ میں سے 1203ایکڑ7کنال18مرلے وقف رقبہ نیلام ہو چکا ہے تو اس کے ساتھ ساتھ داتادربار زون کا 46ایکڑ2کنال2مرلے وقف زرعی رقبہ بھی مکمل طور پر نیلام ہو چکا ہے ۔

ذرائع کے مطابق ایوان وزیراعلیٰ پیش کی گئی رپورٹ میں قرار دیا گیا ہے کہ لاہور زون کے مختلف نوعیت کے حامل مجموعی طور پر 84ٹھیکوں میں سے 72، گوجرانوالہ زون کے 35ٹھیکوں میں سے 32، بہاولپور زون کے 35ٹھیکوں میں سے 24، ڈیرہ غازی خان زون کے 40ٹھیکوں میں سے 31، پاکپتن زون کے 50 کے پچاس ٹھیکے نیلام ہو چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملتان زون کے مختلف نوعیت کے حامل 21ٹھیکوں میں سے 19، راولپنڈی زون کے 50ٹھیکوں میں سے 43، فیصل آباد زون کے 52ٹھیکوں میں سے 49، سرگودھا زون کے 23ٹھیکوں میں سے 21، داتا دربار زون کے 4ٹھیکوں میں سے 2، بادشاہی مسجد کے 5 ٹھیکوں میں سے 4نیلام ہو چکے ہیں جبکہ واحد دربار ہسپتال زون ایسا ہے جہا ں کا ایک ٹھیکہ ابھی تک نیلام نہیں ہوا ۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …