راشن کارڈ کی تقسیم، حکومت یوٹیلٹی اسٹورز کے ذریعے آٹا، چاول سمیت اشیا فراہم کرے گی

اسلام آباد(میڈیا92نیوز آن لائن) ملک میں کمر توڑ مہنگائی، حکومت 50 لاکھ خاندانوں میں راشن کارڈ تقسیم کرے گی۔ یوٹیلٹی اسٹورز کے ذریعے عوام کو آٹا، چاول چینی، دالیں اور گھی ارزاں نرخوں پر فراہم کیا جائے گا۔

مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے بڑی خوشخبری، حکومت کا یوٹیلیٹی سٹورز کے ذریعے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کا بڑا منصوبہ، یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی جانب سے تیاریاں مکمل، 50 لاکھ گھرانے مستفید ہوں گے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن بورڈ آف ڈائریکٹرزکے چیئرمین ذوالقرنین علی خان کے مطابق وزیراعظم کی خصوصی ہدایت ہے کہ عوام کوآٹا، چاول، چینی، دالیں اور گھی ارزاں نرخوں پر فراہم کیا جائے۔ اس مقصد کے لیے ملک بھر کے 50 لاکھ خاندانوں میں راشن کارڈ تقسیم کیے جائیں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر آٹے کی دستیابی کے لیے دولاکھ ٹن گندم بھی حاصل کرلی گئی ہے۔ چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز کا کہنا تھا کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیاء خورونوش کی کوالٹی بھی بہتربنانے کے لیے اقدام کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسٹیٹ بینک کے بالواسطہ وفاقی حکومت کو قرض فراہم کرنیکا انکشاف

اسلام آباد: ایک آزاد تھنک ٹینک نے اسٹیٹ بینک پر الزام لگایا ہے کہ وہ وفاقی …