ایک ہفتے کے دوران سٹاک مارکیٹ میں 1444 پوائنٹس کا اضافہ

لاہور(میڈیا92نیوز آن لائن) ایک ہفتے کے دوران سٹاک مارکیٹ میں 1444 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں 50 پیسے تک کی کمی ہوئی۔دنیا نیوز کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوران سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا، مارکیٹ 1444 پوائنٹس اضافے سے 100 انڈیکس 40 ہزار 732 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

پانچ روز میں بیرونی سرمایہ کاروں نے مجموعی طور پر 10 لاکھ 57 ہزار ڈالر مالیت کے شیئرز خریدے، ایک ہفتے میں حصص کی مالیت میں 285 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔معاشی ماہرین کے مطابق موڈیز کی جانب سے ملکی معیشت اور بینکوں کے آوٹ لُک کو منفی سے مستحکم کیے جانے،

ایشیائی ترقیاتی بینک کا بجٹ سپورٹ اور گردشوں قرضوں کے لئے قرض دینے کا اعلان، اس کے علاوہ جاری کھاتوں کے خسارے میں کمی اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کے باعث مقامی اور بیرونی سرمایہ کاروں کی دلچسپی اسٹاک مارکیٹ میں بڑھ رہی ہے۔

دوسری جانب ایک ہفتے کے دوران ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے کمی کے بعد 155 روپے 10 پیسے پر فروخت ہوا ،، جبکہ انٹربینک میں ڈالر 18 پیسے کمی کے بعد 155 روپے 5 پیسے پر بند ہوا ۔۔

یہ بھی پڑھیں

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نگران حکومت کو ایف بی آر کی ری اسٹرکچرنگ سے روک دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نگران حکومت کو ایف بی آر کی تنظیم نو سے روکتے …