ہالیڈے سیزن، لا س اینجلس کا چڑیا گھر سج گیا

لا س اینجلس(نیٹ نیوز)
لا س اینجلس کے چڑیا گھر میں ہالیڈے سیزن کی رعنائیاں عروج پر؛ پورے چڑیا گھر کو دلکش روشنیوں سے سجا دیا گیا۔

ہر سال ہالیڈے سیزن کے آغاز کے ساتھ ہی چڑیا گھر کی رونقیں عروج پر پہنچ جاتی ہیں اور جانوروں کے پنجروں اور انکلوژرز سمیت پورے چڑیا گھر کو دلہن کی مانند سجا دیا جاتا ہے ۔
جانوروں کے لئے خصوصی مزیدار کھانوں کا اہتمام کیا جاتا ہے جبکہ فواروں ، پودوں اور درختوں پر ہزاروں بر قی قمقمے روشن کر دئیے جاتے ہیں۔

صرف یہی نہیں بلکہ چڑیا گھر کے بیچ و بیچ ایک بڑا کرسمس ٹری بھی روشن کیا جاتاہے جس سے کرسمس کو بھی خوش آمدید کہا جاتا ہے ۔

ہر سال اس چڑیا گھر میں یہی رونق دیکھی جاتی ہے جہاں بچوں بڑوں سمیت کئی سیاح بھی آتے اور ان لمحات کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرتے دکھائی د یتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

امریکا میں سات فٹ لمبے اژدھے کا 100میل کا سمندری سفر

امریکا میں سمندری سفرکے شوقین اژدھے نے سومیل کا سفرطے کرلیا۔ امریکی خبررساں ادارے کے …