گھروالوں سے پیسے لینے کیلئے شہری نے خود کو اغوا ہونے کا ڈرامہ رچا دیا

پورٹس ماؤتھ: انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے ایک شہری نے خود کی اغواکاری کا ڈرامہ رچایا تاکہ اس کے گھر والے بطور تاوان رقم بھیجیں جس سے وہ تھائی لینڈ میں عیاشیاں کرسکے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 48 سالہ انگلینڈ کے شہری ایان روبی تھائی لینڈ کے شہر پٹایا میں چھٹیاں گزارنے آئے تھے۔ دوستوں کے ساتھ موج مستیاں اور پارٹیاں کرتے کرتے آخرکار ان کے پاس پیسے ختم ہوگئے۔ مزید رقم کیلئے ایان نے اپنی اغواکاری کا ڈرامہ رچانے کا فیصلہ کیا جس کے لیے انہوں نے اپنے دوستوں کو اغوا کاروں کے طور پر ظاہر کیا اور اس بہانے انگلینڈ میں اپنے گھروالوں سے رقم ہتھیانے کی کوشش کی۔

ایان روبی کا تعلق انگلینڈ کے پورٹس ماؤتھ سے ہے۔ وہ ایک سیاح کے طور پر تھائی لینڈ گئے تھے اور مقامی تفریحات جیسے منشیات، پارٹیاں کرنے میں مگن رہنے لگے تھے۔ اس کیلئے انہوں نے بار بار اپنی چھٹیوں کو آگے بڑھایا۔ ان کی ان حرکات کو دیکھتے ہوئے گھروالوں نے آخرکار ان کو ان کاموں کیلئے پیسے بھیجنے سے انکار کردیا۔

 

 

یہ بھی پڑھیں

اسٹیٹ بینک کے بالواسطہ وفاقی حکومت کو قرض فراہم کرنیکا انکشاف

اسلام آباد: ایک آزاد تھنک ٹینک نے اسٹیٹ بینک پر الزام لگایا ہے کہ وہ وفاقی …