سعودی عرب میں اونٹوں کے لیے دُنیا کے سب سے بڑے اسپتال کی تعمیر کا منصوبہ

ریاض(میڈیا 92نیوز آن لائن)سعودی عرب کی حکومت نے اونٹوں کے لئے دنیا کے سب سے بڑے اسپتال کی تعمیر کا منصوبہ بنایا ہے۔

عرب ویب سائیٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت زراعت و ماحولیات نے اونٹوں کے لئے دنیا کا سب سے بڑا اسپتال بنانے کی منصوبہ بندی مکمل کرلی ہے۔ یہ اسپتال سعودی عرب کی القصیم گورنری میں تعمیر کیا جائے گا اور اس پر 10 کروڑ ریال کی لاگت آئے گی اور اس کے قیام کے لیے پبلک سیکٹر سے بھی معاونت حاصل کی جائے گی۔

ضرورپڑھیں:مولانا فضل الرحمٰن اسلام آباد دھرنے کیلئے آئیں گے……….شیخ رشید نے بڑی آفر کردی
‘سلام اسپتال برائے کیمل ویٹرنری’ کے نام سے بنایا جانے والے اس اسپتال میں ‌نہ صرف اونٹوں‌ کو لاحق ہونے والی بیماریوں کا علاج کیا جائے گا بلکہ دنیا بھر میں پائے جانے والے مختلف اقسام کے اونٹوں کی پرورش اور ان کی افزائش نسل بھی کی جائے گی۔

سعودی عرب کے سیکریٹری برائے امور حیوانات ڈاکٹر حمد البطشان کا کہنا ہے کہ نئے ویٹرنری اسپتال کے قیام سے ملک میں اونٹوں کی پروش اور ان کی تعداد میں اضافے میں مدد ملے گی۔ اس کے علاوہ سعودی حکومت ملک میں اونٹوں کی پرورش کے لیے مقامی اور غیرملکی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی بھی کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں انتخابات 2024 کے نتائج میں تاخیر، صارفین نے میمز بنا ڈالیں

پاکستان میں عام انتخابات 2024 کے نتائج کے طویل انتظار نے جہاں قومی اور عالمی …