ماہی گیر نے 350 کلو وزنی شارک پکڑ کر سب کو حیران کردیا

دبئی(میڈیا92نیوز آن لائن)متحدہ عرب امارات کے ماہی گیر نے 350 کلو وزنی شارک پکڑ کر سب کو حیران کر دیا، ساتھی ماہی گیر احمد سلیمان کو مبارک باد دیتے نظر آئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ماہی گیر احمد سلیمان سمندر میں جال ڈالے بیٹھا تھا کہ اس کے ہاتھ 350 کلو گرام وزنی شارک لگ گئی جسے دیکھ کو وہ خود بھی حیران رہ گیا۔ ماہی گیر نے شارک کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔

اماراتی ماہی گیر احمد سلیمان کا اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ مجھے بہت لمبا عرصہ لگا اور اپنی ٹیم کی مدد سے میں نے بڑی مچھلی کو پکڑنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے جس کا وزن 350 کلو گرام ہے۔ ساتھی ماہی گیروں نے احمد کو کامیابی پر خوب مبارکباد دی۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں انتخابات 2024 کے نتائج میں تاخیر، صارفین نے میمز بنا ڈالیں

پاکستان میں عام انتخابات 2024 کے نتائج کے طویل انتظار نے جہاں قومی اور عالمی …