وزیراعظم کی 27 وزارتوں کو آخری وارننگ

لاہور (میڈیا92نیوز آن لائن) وزیراعظم کی 27 وزارتوں کوآخری وارننگ ریکارڈ کی عدم فراہمی پر وزیراعظم عمران خان کے آفس کی جانب سے 27 وزارتوں کو ریڈلیٹر جاری کردیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے آفس کی جانب سے 27 وزارتوں کے سیکرٹریز کو ریڈلیٹرجاری کرتے ہوئے ہدایت کی گئی ہے کہ سرکاری ملازمین 3 ماہ سے زیرِ التوا انضباطی کارروائیوں کی تفصیلات فراہم کریں جبکہ تفصیلات فراہم کرنے کیلئے 9 ستمبر کی آخری ڈیڈلائن بھی دے دی گئی ہے۔

وزیراعظم آفس نے وزارتوں سےخالی آسامیوں،بھرتیوں سے متعلق تفصیلات طلب کی تھیں ۔وزیراعظم آفس سےجاری لیٹرمیں کہا گیا ہےکہ ریڈلیٹر وزارتوں کی کارکردگی رپورٹ پراثرڈالے گا، وزارتیں ہر سطح پر خالی آسامیوں سے متعلق رپورٹ جمع کرائیں، اہل ہونے کے باوجود پروموشن نہ ملنے والے افسروں کی تفصیل فراہم کی جائیں۔واضح رہے کہ ریڈ لیٹر آخری وارننگ اور ناپسندیدگی کی علامت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …