سندھ حکومت کا 9 ، 10 محرم کو عام تعطیل کا اعلان

کراچی (میڈیا92نیوز آن لائن) سندھ حکومت کا 9 ، 10 محرم کو عام تعطیل کا اعلان سندھ حکومت نے صوبے بھر میں عاشورہ محرم الحرام پر عام تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

اس سلسلے میں جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق9 اور 10 ستمبر( پیر اور منگل )کو نویں اور دسویں محرم الحرام کے حوالے سے صوبے بھر میں عام تعطیل ہوگی اور تمام سرکاری و غیر سرکاری ادارے بند رہیں گے۔

واضح رہے کہ چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری ہوجانے کے بعد سرکاری ملازمین ہفتہ، اتوار، پیر اور منگل 4 دن چھٹیاں منائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …