حمزہ علی عباسی کی نیمل خاور کے ساتھ شادی کی افواہیں گردش میں

لاھور(میڈیا92نیوز)’پیارے افضل’، ‘من مائل’ جیسے ڈراموں اور فلم ‘جوانی پھر نہیں آنی’ سے مقبولیت حاصل کرنے والے حمزہ عباسی سے متعدد انٹرویوز میں ان کی شادی سے متعلق سے سوال کیا گیا جس پر انہوں ہمیشہ خاموشی اختیار رکھی۔
تاہم اب سوشل میڈیا پر حمزہ علی عباسی کی نیمل خاور کے ساتھ شادی کی افواہیں گردش کر رہی ہیں۔
کچھ پوسٹس میں دونوں کی شادی کے کارڈز بھی شیئر کیے گئے ہیں۔
ان کے مطابق دونوں کا نکاح 25 اگست کو ہو گا جب کہ ولیمے کی تقریب 26 اگست کو منعقد ہو گی۔
تاحال دونوں کی جانب سے شادی کی افواہوں پر خاموشی ہے اور نہ تو کسی نے تصدیق کی اور نہ ہی تردید کی ہے۔
واضح رہے کہ نیمل خاور نے 2017 میں شعیب منصور کی فلم ‘ورنہ’ سے اپنا ڈیبیو کیا جس میں سپر اسٹار ماہرہ خان نے مرکزی کردار نبھایا تھا۔
اداکارہ اس وقت ڈرامہ سیریل ‘انا’ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں اور ان کے معاون کردار کو مداحوں کی جانب سے پسند کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …