ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ سے ایمرا کے صدر آصف بٹ اور سیکرٹری جنرل سلیم شیخ کی ملاقات

لاہور (اپنے رپورٹر سے ) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ سے ایمرا (الیکڑانک میڈیا رپورٹرز ایسویسی ایشن ) کے ڈر آصف بٹ سیکرٹری جنرل سلیم شیخ اور اینکا کے سابق صدر زائد شفیع نے سپورٹس بورڈ میں انکے آفس ملاقات کی ،

ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کہا کہ میڈیا معاشرے کا آئینہ ہوتا ہے ، سپورٹس بورڈ پنجاب اور صحافیوں نے ہمیشہ سپورٹس کی ترقی کے لیے مل کر کام کیا ہے اور مستقبل میں کرتے رہیں گے سپورٹس کے فروغ میں میڈیا کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے ،

صدر ایمرا آصف بٹ نے عدنان ارشد اولکھ کو بطور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب تعنیاتی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپکی تقرری سے سپورٹس کی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا اور سپورٹس کا کلچر مزید فروغ پائے گا

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …