جج ویڈیو لیک اسکینڈل : سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

اسالم آباد : احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو لیک اسکینڈل سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 16 جولائی کو کیس کی سماعت کرے گا۔

یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق کی جانب سے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو ہٹانے کے لیے وزارت قانون کو خط لکھا گیا جس میں انکو ہٹانے کی سفارش کی گئی ہے ،

خط کے متن میں لکھا گیا ہے کہ ویڈیو ریلیز کے معاملے کے بعد جج ارشد ملک کو فوری طور پر عہدے سے ہٹا دیا جائے اور جج ارشد ملک کی ذمہ داریاں واپس لاہور ہائیکورٹ کے سپرد کر دی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …