خودکشی کرنیوالے اہلکار کو شہید قراردینے کیلئے درخواست پر فیصلہ محفوظ

لاہور( میڈیا92نیوزآن لائن)
لاہور ہائیکورٹ نے خودکشی کرنے والے پولیس اہلکار کو شہید قراردینے کیلئے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہو رہائیکورٹ میں خودکشی کرنے والے پولیس اہلکار کو شہید قرار دینے کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے درخواست پر سماعت کی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اے ایس آئی عظیم نے تھانہ ڈیفنس میں خودکشی کی،خودکشی کرنے والے اہلکارکوشہید کادرجہ نہیں دیاجارہا،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت اہلکارعظیم اختر کو شہید قراردینے کاحکم دے۔ایس پی لیگل نے موقف اختیار کیا کہ اسلام میں خودکشی حرام ہے،خودکشی کرنے والے اہلکارکوشہید قرارنہیں دے سکتے، لاہورہائیکورٹ نے دلائل سننے کے بعد درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا ۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …