زندہ جانوروں کی بیرون ملک سمگلنگ

زندہ جانوروں کی بیرون ملک سمگلنگ سے چمڑے کی صنعت مشکلات کا شکار ہے، پاکستان لیدر پراڈکٹس مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

فیصل آباد( میڈیا92نیوزآن لائن )
زندہ جانوروں کی بیرون ملک سمگلنگ سے چمڑے کی صنعت مشکلات کا شکار ہو نے لگی ہے لہذا اگر حکومت کی جانب سے بیرون ممالک زند ہ جانوروں کی بڑھتی ہوئی سمگلنگ کو روکنے کیلئے اقدامات نہ کئے گئے تو پاکستانی لیدر انڈسٹری بحران کا شکار ہو جائے گی اور دوسری جانب عوام کو بھی مہنگے داموں گوشت کی خریداری کا سامنا کرنا پڑسکتاہے۔پاکستان لیدر پراڈکٹس مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہاکہ ملک کے زمینی راستوں کے ذریعے بکروں ، گائے کی بیرون ملک ترسیل سے چمڑے کی صنعت کو کئی دشواریاں در پیش آ رہی ہیں ۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ ملک کو سالانہ اربوں ڈالر کا ریونیو و زر مبادلہ فراہم کرنے والی چمڑے کی صنعت کو مشکل حالات سے بچانے کیلئے فوری اقدامات کو یقینی بنایاجائے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …