سندھ کے درجنوں اساتذہ کی بھرتیاں غیر قانونی قرار، بحالی کی درخواست مسترد

سندھ کے درجنوں اساتذہ کی بھرتیاں غیر قانونی قرار، بحالی کی درخواست مسترد

(میڈیا92نیوز آن لائن)
کراچی: سپریم کورٹ نے 70 سے زائد فزیکل ٹریننگ، ڈرائنگ اور دیگر شعبوں کے اساتذہ کی بھرتیاں غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اساتذہ کی درخواست مسترد کر دی۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جسٹس گلزار احمد اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو 70 سے زائد فزیکل ٹریننگ، ڈرائنگ و دیگر شعبوں کے اساتذہ کی بھرتیوں سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے اساتذہ کی بھرتیوں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اساتذہ کی درخواست مسترد کر دی۔ جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے کہ اساتذہ کی بھرتیوں کا پورا عمل ہی غیر قانونی ہے۔ اساتذہ کے وکیل مجیب پیرزادہ نے موقف دیا کہ بھرتیوں کا یہ طریقہ کار تو پورے سندھ میں ہوا، 2011-12 میں کی گئیں بھرتیاں قانون کے مطابق تھیں۔ ٹربیونل نے تعلیمی اسناد کا جائزہ لیے بغیر بھرتیاں غیر قانونی قرار دیں۔…

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …