سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد، اندرون شہر طیفی بٹ کی پراپرٹی سیل

لاہور (میڈیا92نیوز/رپورٹ عمر خالد سے) سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد۔ اندرون شہر طیفی بٹ کی پراپرٹی سیل۔ متاثرہ خاندان نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔پراپرٹی پر قبضوں کا الزام اور سپریم کورٹ کا حکم ایس پی سٹی معاذ ظفر کی سربراہی میں اندرون شہر طیفی بٹ کی 3 کنال متنازعہ پراپرٹی سربمہر۔ پولیس کی بھاری نفری کی موجودگی میں کارروائی کی گئی سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں کیس سے متعلق سماعت میں ایس پی سٹی نے انکوائری رپورٹ پیش کی۔جس کے مطابق حمیرا بٹ نامی خاتون کی زمین پر قبصہ کیا گیا۔ جس پر متعلقہ پولیس نے کوئی کارروائی نہ کی۔چیف جسٹس پاکستان نے اراضی کے تمام کاغذات کی تصدیق کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے سماعت 11 جنوری تک ملتوی کر دی۔

یہ بھی پڑھیں

لاہور؛ لاکھوں پاسپورٹ التوا کا شکار، شہری کئی ماہ سے پریشان

لاہور: محکمہ پاسپورٹ میں ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد پاسپورٹ التوا کا شکار ہونے کی وجہ …