سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز آج رات 8 بجے پھر بند ہوجائیں گے

کراچی(نیٹ نیوز) سندھ بھر میں 7 روز کی بندش کے بعد کھلنے والے سی این جی اسٹیشنز آج رات سے دوبارہ بند رہیں گے۔

گزشتہ روز ہی سندھ کے شہریوں نے سی این جی 7 روز کے وقفے کے بعد ملنے پر سکھ کا سانس لیا تھا تاہم یہ سکھ وقتی طور کا ثابت ہوا، اب ایک مرتبہ پھر آج رات 8 بجے کے بعد دوبارہ سی این جی بند کردی جائے گی۔

سوئی سدرن کے مطابق سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کو آج رات 8 بجے گیس کی فراہمی بند کردی جائے گی جس کے بعد منگل کی صبح 8 بجے دستیاب ہوگی۔

سی این جی کی بندش کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافے سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز، مسٹر پاکستان کا اعزاز،B-LEGEND جم کے 25 سالہ احسن سہیل نے اپنے نام کرلیا، دیکھئے رپورٹ

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز ، مسٹر پاکستان کا اعزاز ، B-LEGEND جم …