ریلوے کے دو ملازمین محکمہ کا قیمتی سامان چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

لاہور(نیٹ نیوز) ریلوے کے دو ملازمین محکمہ کا قیمتی سامان چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ۔ سامان برآمد کرکے ریلوے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔ ریلوے ملازمین اپنے ہی محکمہ میں چوریاں کرنے لگے ۔ ریلوے پولیس نے 2 ملازمین کو رنگے ہاتھوں دھر لیا ۔ایس ایس پی ریلوے پولیس ملک محمدعتیق نے بتایا کہ دونوں ملزموں سے قیمتی سامان برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ ملک محمدعتیق نے مزید بتایا کہ ریلوے پولیس تنصیبات اور قیمتی سامان کی حفاظت کر رہی ہے۔ چوروں کے خلاف کاروائی کے لیے سپیشل ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز، مسٹر پاکستان کا اعزاز،B-LEGEND جم کے 25 سالہ احسن سہیل نے اپنے نام کرلیا، دیکھئے رپورٹ

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز ، مسٹر پاکستان کا اعزاز ، B-LEGEND جم …