ریونیو اتھارٹی نے تمام بیوٹی پارلز کو رجسٹر کر دیا ہے

لاہور(نیٹ نیوز) خواتین کا میک اپ اب پڑے گا مزید مہنگا۔ شہر کے 57 بیوٹی پارلرز سیلز ٹیکس نیٹ میں رجسٹرڈ کرلیے گئے ہیں۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی کی جانب سے متعدد بار ٹیکس ادائیگی کے لئے نوٹسز بھیجے گئے تھے لیکن پارلرز مالکان کا کوئی جواب نہیں آیا تھا۔ اس صورتحال کے پیش نظر ٹیکس دائرے میں لانے کے لئے ریوینیو اتھارٹی نے تمام بیوٹی پارلز کو رجسٹر کر دیا ہے۔ ان بیوٹی پارلرز سے ٹیکس کی مد میں 16 فیصد رقم وصول کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

لاہور؛ لاکھوں پاسپورٹ التوا کا شکار، شہری کئی ماہ سے پریشان

لاہور: محکمہ پاسپورٹ میں ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد پاسپورٹ التوا کا شکار ہونے کی وجہ …