وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے

اسلام آباد(نیٹ نیوز)

وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے جس کے دوارن وہ صنعت کاروں، کاروباری شخصیات اور پارٹی اراکین سے ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم اسلام آباد سے آج دوپہر تک کراچی پہنچیں گے اور گورنر ہاؤس میں مصروف دن گزاریں گے۔

عمران خان گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیراعلی سید مراد علی شاہ سے ملاقات کے علاوہ، کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (کے سی سی آئی) ، فیڈرل پاکستان چیمبرز کامرس انڈسٹریز (ایف پی سی سی آئی) اور پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے عہدے داروں سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کریں گے۔

وزیراعظم دیگر کاروباری شخصیات اور تحریک انصاف کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے بھی ملاقات کریں گے جس کے بعد وہ شام ہی واپس روانہ ہوجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …