سول ایوی ایشن کے بقایاجات ادا نہ کرنے پر تمام ایئرپورٹس پرشاہین ایئرلائن کے دفتر سیل کردیئے گئے

لاہور(نیٹ نیوز) سول ایوی ایشن کے بقایاجات ادا نہ کرنے پر تمام ایئرپورٹس پرشاہین ایئرلائن کے دفتر سیل کردیئے گئے۔ شاہین ائیر اور سول ایوی ایشن کے مابین گذشتہ کئی ماہ سے رقم کی عدم ادائیگی کا معاملہ سرگرم تھا۔ ذرائع کے مطابق شاہین ایئر سول ایوی ایشن کی اربوں روپے کی نادہندہ ہے۔ اس پر سول ایوی ایشن کی جانب سے ایئر لائن کو متعدد بارنوٹس بھی بھیجے گئے مگر شاہین ایئر نے ایک بھی روپیہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے اکاونٹ میں جمع نہیں کروایا۔ اس تمام صورتحال کے پیش نظر سول ایوی ایشن حکام نے ایئرپورٹس پر شاہین ایئر کے تمام دفاتر سیل کر دئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …